بنگلورو،15؍دسمبر(ایس او نیوز)بنگلورو ڈیو لپمنٹ اتھارٹی(بی ڈی اے) کی جانب سے ابھی ترقی سے محروم کیمپے گوڈا لے آؤٹ میں بنیادی سہو لتوں کی فراہمی کے لئے اب تک2,539.67کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ہیں،اس کے باوجود کو ئی بھی تعمیری کام مکمل نہ ہو نے سے لے آؤٹ کے مکینوں نے سخت ناراضگی ظاہر کی ہے۔
بی ڈی اے کی اطلاع کے مطابق کیمپے گوڈا لے آؤٹ میں 2,635.37ایکٹر جگہ پر سائٹس تعمیر کئے جا رہے ہیں،2015-16سے اب تک سائٹس کی تقسیم سے2,053.16کروڑ روپئے جمع کئے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ تاہم قبضہ کردہ ز مین کے لئے685.17کروڑ روپئے معاوضہ اور بنیادی سہو لتوں کی فراہمی کے لئے1,854.50کروڑ سمیت کل2,539.67کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ہیں۔لے آؤٹ کے مکینوں نے بتا یا کہ لے آؤٹ میں گھر تعمیر کرنے درکار کم سے کم بنیادی سہو لتیں موجود نہیں ہیں،بجلی،پانی،سڑک،ڈرائینج،برساتی نالے،آلودہ پانی کے پور سسنگ یو نٹس سمیت کسی بھی سہولت کو اتھارٹی نے فراہم نہیں کیا ہے۔
بتا یا جا تا ہے کہ کیمپے گوڑا لے آؤٹ کی تعمیر کے دوران اس لے آؤٹ کے لئے بنیادی سہولتیں فراہم کرنے 5کروڑ روپئے کا اندازہ لگا یا گیا تھا۔ لیکن اب تک2,539کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ہیں،لیکن واحد گھر تعمیر کرنا نا ممکن نظر آرہا ہے۔ اطلاع کے مطابق لے آؤٹ میں مختلف مربع کے سائٹس کو بی ڈی اے نے خصوصی کو ٹہ کے تحت20x30کے5.23لاکھ روپیوں میں،عام زمروں کے کوٹہ کے تحت10.46لاکھ،30x40فیٹ کے سائٹس کی قیمت23.25لاکھ،40x60فیٹ کی سائٹ کی قیمت52.31لاکھ اور 50x80فیٹ کی سائٹ کی قیمت95.87لاکھ مقرر کی۔ لے آؤٹ میں فروخت10ہزار سائٹس میں سے تقریباً ایک ہزار سائٹس کو مختلف وجوہات کی بنا پر واپس کیا گیا ہے،جبکہ فروخت شدہ9 ہزار سائٹس سے2,053.16کروڑ سے زیادہ رقم وصول کی گئی ہے۔ لے آؤٹ کے مکینوں نے بتا یا کہ بنیادی سہو لتیں فراہم کرنا اتھارٹی کی ذمہ داری ہے لیکن ابھی تک بی ڈی اے اپنی ذمہ داری نبھانے میں نا کام ہے۔